دبئی، 30 جولائی (یو این آئی) ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ وہ اپنی توہین سے متعلق مقدمے واپس لے رہے ہیں۔
صدارتی محل سے کل جاری بیان میں ترکی کے صدر نے کہا کہ وہ ایسا ملک میں حالیہ دنوں میں ہونے والی
ناکام بغاوت کے بعد عوامی اتحاد سے متاثر ہونے کی وجہ سے کر رہے ہیں۔
تاہم انھوں نے بغاوت کی کوشش کرنے والوں کے خلاف ملک میں جاری کریک ڈاؤن پر تنقید کرنے والوں کی تنبیہ بھی کی ہے اور کہا ہے کہ وہ اپنے کام سے کام رکھیں۔